منڈگوڈ 17؍مئی (ایس او نیوز) منڈگوڈ تعلقہ کے ملگی گاؤں میں اچانک بجلی اور بارش کا سلسلہ شروع ہواتو بجلی کی لپیٹ میں آکر ایک بیل ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔
کیاتگی کوپّا گرام کے کسان ہنومنتپا نائک کی طرف سے پولیس میں درج شکایت کے مطابق شام کے وقت اچانک بجلیاں کڑکنے لگیں ۔ اس دوران بجلی گرنے کی وجہ سے اس کا بیل ہلاک ہوگیا جس کی وجہ سے اسے 40ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔